بھارت : کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

241

دنیا بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے وار اب تک جاری ہیں، جس سے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے، بھارت میں مسلسل پانچویں روز 90 ہزار سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں 90 ہزار نئے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتیں 79 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

ادھر امریکہ میں ہلاکتیں ایک لاکھ 98 ہزار اور برازیل میں ایک لاکھ 41 ہزار سے بڑھ گئیں، کورونا وائرس دنیا بھر میں 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کی زندگیاں لے گیا۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ نواسی لاکھ سے زیادہ افراد میں سے 2 کروڑ 8 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔

شام میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ اسکول کُھل گئےجبکہ عراقی دارالحکومت بغداد میں کئی ماہ سے بند ریسٹورنٹ کھول دیے گئے۔