کورونا وائرس : دنیا بھر میں جانبحق افراد کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی

122

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 169ہوچکی ہے۔

امریکا میں ایک بار پھر ایک ہی روز میں 50 ہزار مریض سامنے آ گئے جبکہ ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں 66 لاکھ سے زائد افراد مرض سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسپین میں کی جانے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ہجومی تحفظ یا ہرڈ امیونٹی کا تصور درست نہیں۔

تحقیق کے مطابق اسپین کی آبادی میں سے صرف 5 فی صد لوگوں کے جسم ہی کورونا سے محفوظ رکھنے والی اینٹی باڈیز تیار کر سکے، باقی 95 فی صد آبادی کسی بھی وقت کورونا کا شکار ہو سکتی ہے۔