شمالی وزیرستان: جھڑپ میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک

86

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشان کے بویا علاقے سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں وژدہ سر کے علاقے میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق فورسز علاقے میں سرچ آپریشن میں مصروف تھے جہاں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ میں فورسز نے چار حملہ آور بھی ہلاک کیئے۔

جھڑپ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردی ہے –

مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سپاہی محمد اسماعیل خان، سپاہی محمد شہباز یاسین، سپاہی راجا وحید احمد اور سپاہی رضوان خان شامل ہیں –