کورونا وائرس مغربی بلوچستان میں بھی پھیل رہا ہے

101

ایران میں کورونا وائرس کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور حالیہ دنوں مغربی بلوچستان میں یہ وباء تیزی سے پھیل رہا ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان کے مختلف علاقوں  میں کورونا وائرس کے مزید انیس مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مجموعی تعداد تین سو تیرہ ہوگئی ہے، جبکہ چوبیس افراد جانبحق ہوئیں ہیں ۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹر کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس ایران میں انتہائی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ، اور اب تک مجموعی طور پر پورے ملک میں چار ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

خیال رہے کہ ایران کے دیگر شہروں اور علاقوں کی نسبت مغربی بلوچستان میں پسماندگی ، بے روزگاری،  تعلیم کی شرح اور صحت کے سہولیات کم یا محدود پیمانے پہ موجود ہیں جس کے سبب وہاں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ  اور علاج کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 دوسری جانب ایران کو اس وقت امریکی پابندیوں کے سبب شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں عالمی وباء کورونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت بھی محدود ہے۔

امریکی حکام کی جانب ایران پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی تدارک کےلئے سرگرم ڈاکٹروں کو بے دخل کررہا ہے ۔