وفاق کی بلاوجہ مداخلت سے کورونا کی تدارک میں مشکلات بڑھ رہے ہیں – نیشنل پارٹی

138

نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا  وفاق کی بلاوجہ مداخلت سے کورونا وائرس کے تدارک میں مشکلات بڑھ رہے ہیں،   وفاق کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی آئینی و قانون تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بجٹ 21۔2020 کے ترقیاتی منصوبوں کو معطل کرتے ہوئے تمام فنڈز کو منجمد کردے اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے، پاکستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ نہ ہونے کے برابر ہیں اور پی پی ایز کی اشد ضرورت ہے،  اگر ملک کی ان ضروریات کو پورا کرنے میں کوتاہی کا مظاہرہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

بیان میں کہا گیا کہ بالکل اسی طرح بلوچستان حکومت کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا غیر ضروری بیان بازی سے اجتناب کرتے ہوئے حقیقی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، بلوچستان میں چونکہ اپوزیشن نہ ہونے کے برابر ہے،  اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کے مطالبات اپنے حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء تک ہیں جبکہ بلوچستان کے حالات اچھے نہیں ہیں، اگر ان حالات میں بھی ہم حلقوں اور ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء تک محدود رہے تو بہت بڑی تباہی ہوسکتی ہے، بلوچستان میں کورونا وائرس کو محدود کرنے کے لیے ٹیسٹینگ کیٹس اور بڑے پیمانے پر پی پی ایز کی اشد ضرورت ہے بلوچستان حکومت کو فوری طور پر تمام ترقیاتی منصوبوں کو معطل کرتے ہوئے تمام فنڈز کو منجمد کردے اور تمام فنڈز کو کورونا وائرس کے روک تھام پر لگا دے،  یہ وقت ہے کہ ہمیں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدام اور حکمت عملی ترتیب دینے کی کوشش کریں بلوچستان میں اگر کرونا وائرس کو محدود رکھنے میں کامیابی عوام کو محفوظ بنانے سکتی ہے ۔