اوتھل: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جانبحق

165

بلوچستان کے علاقے اوتھل میں مرکزی شاہراہ پر کراڑو کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی کار کو ٹکر، کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ ایک چھ سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے میں جانبحق افراد کی نعشوں و زخمیوں کو قریبی مرکز 1122 سنٹرمنتقل کیا گیا جہاں جانبحق ہونے والوں کی شناخت محمد سلیم، محمد عمر ولد محمدسلیم، اخترعلی ولد محمدسلیم، سلمہ زوجہ محمد سلیم اور زخمی میں چھ سالہ سیف اللہ ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی۔

1122 سنٹر کراڑو میں زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی بعد ازاں نعشوں و زخمی کو کراڑو سنٹر سے آبائی علاقہ کوئٹہ پشین روانہ کردی گئی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق کار میں ایک خاندان کے 5 افراد سوار تھے جو کراچی سے کوئٹہ پشین جارہے تھے کہ کراڑو کے قریب مخالف سمیت سے تیز رفتار آنے والا ٹرالر کار کے اوپر چڑ گیا۔