ہرنائی: بارشوں نے تباہی مچادی، سروتی حفاظتی بند ٹوٹ گئی

308

بلوچستان کے علاقے ہرنائی و گردوانواح میں گرج چمک کے ساتھ شدید طوفانی بارش ندی، نالوں میں سیلابی ریلے، سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی ریلہ ہرنائی شہر، محلوں اور دیہی علاقوں کی آبادی و زرعی علاقوں میں داخل ہوگئی۔

ہرنائی و گردونواح میں چار گھنٹوں سے زائد جاری مسلسل تیز طوفانی بارش سے ندی نالوں تغیانی آگئی جبکہ ہرنائی شہر کا حفاظتی بند سروتی ٹوٹ گیا جس کے باعث سیلابی پانی محلہ اختر آباد، ہرنائی شہر، جلال آباد، بابو محلہ، کلی زرمانہ، سیان، ترو کے رہائشی و زرعی علاقوں میں آگئی۔

سیلاب کے باعث ہزاروں افراد جن میں خواتین و بچے پھنس گئے۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ سیلابی ریلہ شہر میں داخل ہونے کے بعد ہرنائی شہر اور محلے کی گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کررہے ہیں جبکہ وولن مل کے قریب ایک گاڑی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

سیلاب سے ہزاروں ایکڑ پر کاشت تیار فصلات کو شدید نقصان پہنچایا۔