خطے کے ہر طرح کے حالات میں بلوچ اپنی جنگ جاری رکھے گی – بشیر زیب بلوچ

241

خطے میں امن معاہدے ہوں یا نئی جنگیں چھڑیں بلوچ قوم اپنی قومی بقاء کی جنگ منطقی انجام تک جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے اتوار کے روز مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کیا۔

بشیر زیب بلوچ نے امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بابت اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان قوم و سرزمین پر حقیقی معنوں میں دیرپا امن کا خواب اس وقت شرمندہ تعبیر ہوگا، جب افغان سرزمین پر ہمارا مشترکہ دشمن پنجابی مداخلت کرنا بند کردے اور پِیٹ میں اس مکار دشمن کا گھونپا ہوا خنجر نا ہو۔

انہوں نے بلوچ تحریک آزادی کے حوالے سے کہا کہ خطے میں امن معاہدے ہوں یا نئی جنگیں چھڑیں، حالات کوئی بھی کروٹ بدلیں۔ اس سے قطع نظر، اس دفعہ بلوچ قوم اپنی قومی بقاء و قومی آزادی کی جنگ بلا رخنہ منطقی انجام تک جاری رکھے گی۔