افغانستان : فٹبال میدان میں دھماکہ، تین افراد جانبحق، متعدد زخمی

276

افغانستان کے صوبے خوست میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین  افراد جانبحق جبکہ  متعدد زخمی ہوئیں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے بعد افغانستان میں یہ پہلا دہشت گردی کا واقعہ ہے۔

 افغان پولیس حکام کے مطابق  دھماکہ مشرقی خوست میں فٹ بال میچ کے دوران ہوا، جہاں شدت پسندوں نے موٹر سائیکل میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔

پولیس چیف سید احمد کا کہنا ہے کہ فٹ بال گراؤنڈ میں کھیل جاری تھا کہ اچانک دھماکہ ہوا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان طالب خان نے دھماکے کی تصدیق کردی البتہ دھماکے کی ذمے داری کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی۔

خیال رہے کہ یہ دہشت گرد کارروائی ایسے وقت میں عمل میں آئی جب افغان طالبان نے امریکہ کے ساتھ دو روز قبل ہونے والا عارضی جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کیا اور کہا کہ افغانستان میں کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کو 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا وعدہ پورا کرنا ہوگا ورنہ طالبان افغانستان میں کارروائیاں شروع کردیں گے، امریکہ طالبان معاہدے کے تحت طالبان کے پانچ ہزار قیدی دس مارچ تک رہا ہونے ہیں۔