یوسف کرد کی نماز جنازہ آج نال خضدار میں ادا کی جائے گی

849

گذشتہ روز زامران میں ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ کے ساتھ  جھڑپ میں آزادی پسند بلوچ مسلح  تنظیموں کے پانچ افراد جانبحق ہوئیں تھے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز زامران میں ریاستی حمایت یافتہ مقامی مسلح گروہ کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق ہونے والے یوسف کرد کی نماز جنازہ آج گیارہ بجے خضدار کے تحصیل نال میں ادا کی جائے گی ۔

یوسف کرد کے ہمراہ چار دیگر نوجوانوں کے آخری رسومات ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پانچ نوجوانوں کی جھڑپ میں جانبحق ہونے کے بعد بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کے اتحاد براس نے آپریشن آسریچ کا اعلان بھی کیا تھا جس کے بعد سے ریاستی حمایت یافتہ مقامی مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں گذشتہ روز تمپ میں دو افراد مارے گئے جبکہ گذشتہ روز زامران و بلیدہ کے درمیانی علاقے سے بھی تین افراد کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا گیا تاہم زامران سے گرفتار ہونے والے تینوں افراد کے متعلق تاحال کسی بھی مسلح تنظیم نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔