چین کا سی پیک پہ مزید سرمایہ کاری سے انکار

366

 چین نے سی پیک پر مزید سرمایہ کاری کرنے سے ہاتھ روک لیا ، چین کو راضی کرنے کے کیلئے پاکستان اسٹیل مل خرید نے کی پیشکش بھی کام نہ آئی۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان حکومت کی  امریکہ کی طرف جھکاؤ نے چینی حکام کو مایوس کردیا جس کےبعد چین نے سی پیک میں مزید سرمایہ کاری کرنے سے ہاتھ روک لیا۔

بیجنگ میں سی پیک اتھارٹی جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کے اجلاس میں پہلی بار کسی نئے منصوبے کی منظوری نہیں دی گئی۔

پاکستانی حکام ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ کی کوشش کرتے رہے لیکن چین سرد مہری کا شکار رہا۔

فنانشل اخبار  کے مطابق چین موجودہ حکومت سے انتہائی محتاط ہے اور پہلے موجودہ پراجیکٹس پر عمل درآمد دیکھنا چاہتا ہے،چینی ماہرین کا خیال ہے کہ کپتان کی حکومت کے پاس موجود پراجیکٹس پر کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔چینی حکام اب ٹھوس اقدامات چاہتے ہیں۔ دوبارہ سی پیک کو فعال کرنے سے پہلے پاکستان کو یہ ٹھوس یقین دہانی کرانا ہو گی کہ وہ مسائل اور پراجیکٹس کو مکمل کرنے کے اہل ہیں۔

چین نے اس حوالے سے کوئی بیان بازی نہیں کی ۔ تاہم جن حلقوں کو پیغام پہنچانا تھا چین ان پر واضح کر چکا ہے کہ معاملات ایسے نہیں چل سکتے۔