کشمیر بھارت و پاکستان کے درمیان متنازعہ خطہ ہے – امریکہ

245

 امریکا نے کہا  کہ کشمیر کے حوالے سے پالیسی میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا یعنی واشنگٹن اب بھی اسے پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع خطہ تسلیم کرتا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی نیوز بریفنگ میں ترجمان مورگن اورٹاگس نے کشمیر کو یقینی طور پر ایک انتہائی اہم مسئلہ قرار دیا جسے امریکا قریب سے دیکھتا رہے گا۔

اس موقع پر جب مورگن اورٹاگس سے پوچھا گیا کہ کیا کشمیر کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے تو جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں، اور اگر ایسا ہوتا تو یقیناً میں یہاں اس کا اعلان نہیں کروں گی لیکن نہیں ایسا کچھ نہیں ہے ،کیونکہ ہمارے لیے یہ کوئی انتہائی اہم شخص جیسا کے صدر اعلان کرتے ہیں۔

جنوبی ایشیائی خطوں کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ امریکا، پاکستان اور بھارت کے ساتھ کشمیر کے مسئلے پر ناقابلِ یقین حد تک مصروف ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے آئین میں کشمیر کو دی گئی خصوصی اہمیت واپس لینے کے بعد جن ممالک سے فوری طور پر رابطہ کیا تھا ان میں امریکا سرِفہرست ہے۔