حب : ساحل سمندر سے ایک اور لاش برآمد

227

سمندر میں ڈوبنے والے 12 ماہی گیروں میں سے 8 کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 6 اگست کو حادثے کا شکار ہونے والے ایک اور ماہی گیر کی لاش حب بریدہ کیمپ کے قریب سے برآمد –

گزشتہ چار دنوں میں یہ حب چوکی کے ساحل سے ملنے والی آٹھویں لاش ہیں ، تاہم ابتک دیگر 4 ماہی گیروں کی لاشیں نہیں مل سکی ہیں –

یاد رہے سندھ سے تعلق رکھنے والے مچھروں کی کشتی کو حب و وندر کے درمیانی سمندر میں حادثہ پیش آیا تھا، حادثے کا شکار ہونے والے 22 افرادمیں سے 10 کو بچالیا گیا تھا جبکہ دیگر 12 مچھروں میں سے 8 کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہے –