بلوچستان : دشت کے پہاڑی علاقوں میں فورسز کی شیلنگ

249

ضلع گوادر و ضلع کیچ کے درمیانی پہاڑی سلسلے میں فورسز کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شورش زدہ علاقے میں آج صبح سے پاکستانی فورسز کی جنگی ہیلی کاپٹروں کی اندھا دھند شیلنگ جاری ہے۔

دشت کے علاقے سیاہجی اور دڑامب کے پہاڑی سلسلے میں فورسز کی جانب فضائی آپریشن آج صبح سے جاری ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشن کے ساتھ ساتھ زمینی فورسز کی بڑی تعداد بھی اس کے علاقے کے قریب پہنچ چکی ہیں ، جس سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ علاقے میں ایک وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کیا جاسکتا ہے ۔

واضح رہے مذکورہ علاقہ ایک پہاڑی سلسلہ ہے جہاں مواصلاتی نظام نہ ہونے کے برابر ہے ، جس کے باعث معلومات تک بروقت رسائی ممکن نہیں ہے ۔

خیال رہے اس سے قبل بھی اس علاقے میں متعدد بار پاکستانی فورسز کی جانب سے چھوٹے بڑے آپریشنز ہوتے رہے ہیں۔