پنجگور: فورسز کی آپریشن، 4 افراد حراست بعد لاپتہ

110
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کوموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فورسز نے دوران آپریشن 4 افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم، دز پروم سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران فورسز نے چار افراد ظہور ولد عرض محمد، جمعہ ولد عیسیٰ، امید ولد عیسیٰ اور درمان ولد یار محمد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

واضح رہے بلوچستان کے طول و عرض میں فورسز کا جانب سے آپریشن اور گرفتاریوں کے حوالے سے تواتر کے ساتھ خبریں موصول ہورہی ہے جبکہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری طور پر لاپتہ افراد کے لواحقین کا سخت سردی میں اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے احتجاج جاری ہے۔

مزید برآں گذشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے تیرہ مل لاوارث قرار دیکر دس مسخ شدہ لاشوں کے دفنائے جانے حوالے سے آج کوئٹہ پریس کلب میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور دیگر جانب سے پریس کانفرنس متوقع ہے جس کی تفصیلات آنا باقی ہے۔