نوشکی میں ٹرالروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

102

مقامی لیویز اور پولیس فورس کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ بلوچ سربازوں کے تعاقب سے گریز کریں – سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب بلوچ سرمچاروں نے بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں مصروف کمپنی کے ٹرالروں پر نوشکی کے علاقے مل میں خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو ٹرالروں کو شدید نقصان پہنچا اور ایک کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا۔

سرباز بلوچ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ کمپنی سنگِ مر مر کی سپلائی پہلے پنجاب اور پھر دیگر ممالک کرتی ہے، ہم نے اس سے قبل بھی مذکورہ کمپنی کو متنبہ کیا تھا اور ایک بار پھر کرتے ہیں کہ بلوچ وسائل کی لوٹ گھسوٹ سے خود کو الگ کریں اور اپنا کام بند کر کے ہماری سرزمین سے نکل جائیں ورنہ ہمارے اس طرح کے حملوں میں مزید شدت آئے گی جس کے سبب ہونے والے جانی نقصانات کے ذمہ دار بھی کمپنی خود ہوگی۔

بی آر اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی لیویز اور پولیس فورس کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ بلوچ سربازوں کے تعاقب سے گریز کریں وگرنہ ان کا وہ حال کیا جائے گا جو نصیر آباد پولیس کا ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی آر اے کی کاروئیاں آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔