ڈیرہ مراد جمالی: فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 5 افراد قتل

129

ڈیرہ مراد جمالی میں کاروکاری کے الزام میں 2 خواتین سمیت 5 افراد قتل

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ کے واقعے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد فائرنگ کرکے قتل کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں تھانہ بابا کوٹ کے حدود میں گوٹھ غلام قادر میں کاروکاری کے الزام میں دو خواتین سمیت پانچ افراد فائرنگ کرکے قتل کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق مقتولین میں منظور احمد، رحیم داد، ہیبت خان اور نائلہ شامل ہیں۔

واقعے کی مزید تشویش پولیس کررہی ہے جبکہ مقتولین کی لاشیں سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردی گئی۔