تمپ: فورسز کے ہاتھوں 2 افراد گرفتاری بعد لاپتہ

112

تمپ میں فورسز کا گھر پر چھاپہ، 2 افراد گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقل

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے ملانٹ میں آج علی الصبح فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد غالب ولد لال بخش اور شاداد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضع رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فررسز کی آپریشن جاری ہے۔ اب تک کے اطلاعات کے مطابق دو دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجن سے زائد لوگوں لاپتہ کیئے جاچکے ہیں۔

بلوچستان میں انسانی حقوق کی سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کہنا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے دن بہ دن ان کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور بلوچ لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں بھی پھینکی جا رہی ہیں۔