بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے – سردار اختر مینگل

191
File Photo

بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے بلوچستان  کے مسائل پر جمعیت کیساتھ ملکر جدوجہد کرینگے ۔

 بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل ، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر و ضلع خضدار کے امیر مولانا قمر الدین کے درمیان وڈھ میں اہم ملاقات میں علاقائی صوبائی اور مرکزی امور زیر بحث آئے اس موقع پر دونوں جماعتوں کے اہم رہنما موجود تھے ۔

ابتدائی ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنما موجود تھے جبکہ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے علحیدگی میں ملاقات کی اس اہم نشست میں بلوچستان میں بننے والی حکومت اس سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ    موجودہ بلوچستان  حکومت جس کے اپنے صفوں میں واضح دراڑیں نظر آرہی ہیں اس ڈگمگانے والی حکومت میں شمولیت کے بجائے اپوزیشن میں رہنا دونوں جماعتوں کی مستقبل کے لئے بہتر تھا۔

اس لئے ہمارا فیصلہ داشمندی پر مبنی ہے تاہم اگر حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائی کی گئی اور ہمارے حلقوں میں ترقیاتی فنڈز انتظامی معاملات کے حوالے سے ناروا سلوک اختیا ر کیا گیا تو دونوں جماعتیں اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے مشترکہ احتجاج کریں گے ۔