بلوچستان: مختلف حادثات میں 2 افراد جانبحق، 4 زخمی

106

حادثات کوئٹہ اور گوادر میں پیش آئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر 2 افراد جانبحق، 4 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پرانا چمن لیویز چیک پوسٹ کے قریب پریمو گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز زرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ پہنچادی گئی ہے۔

ایک دوسرے واقعے میں ضلع گوادر کے علاقے پسنی سمندر میں نہاتے ہوئے چوتھی جماعت کے دو طالب علم ڈوب گئے، ایک کو بچا لیاگیا جبکہ فراز نامی بچے کی نعش بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

دریں اثناء کوئٹہ سمنگلی روڈ پر بس کے ٹکر سے اغبرگ کے رہائشی مدثر ولد عزیز کاکڑ نامی بچہ جانبحق ہوگئے۔