بی ایل اے نے سبی میں ریاستی جاسوس کی قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

236

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر سبی کے علاقے تلی میں غفار سیلاچی کو ساتھی سمیت حملے میں نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ غفار سیلاچی عرصہ دراز سے تلی اور گرد نواح میں خفیہ اداروں کے لئے کام کررہا تھا۔ غفار سیلاچی، بلوچ عوام کے گھروں پر چھاپوں اوربلوچ نوجوانوں کو قابض ریاست کے ہاتھوں اغواء کروانے کے علاوہ علاقے میں چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان نے کہا آج دوپہر کو بلوچ سرمچاروں نے غفار سیلاچی کو ساتھی سمیت گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت کرنے پر ان کو نشانہ بنایا، ہم اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ اس طرح کی کاروائیاں حصول آزادی تک جاری رہینگے۔