کوئٹہ: 6 سالہ بچہ کنویں میں گرنے سے جاں بحق

135

 کوئٹہ کے علاقے کلی مینگل آباد میں 6 سالہ بچہ گھر میں کھودے گئے کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے  مطابق نیو سریاب تھانے کی حدود میں واقع کلی مینگل آباد کے ایک گھر میں کھودے گئے کنویں میں 6 سالہ بچہ مزمل گر جاں بحق ہو گیا۔

مقامی انتظامیہ  نے بچے کی لاش کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔