پنجگور میں بجلی کی بندش : اہل علاقہ کو پانی کی قلت کا سامنا

189

پنجگور میں بجلی کی بندش کی وجہ سے علاقے میں پانی کی قلت اور دوسرے مسائل کا جنم لے چکے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق پنجگور میں بجلی کی بندش کی وجہ علاقے میں پانی  قلت پیدا ہوگئی ہے، شدید گرمی کی وجہ سے عوام دوسرے مسائل و دشواریوں  کا سامنا کرنے پر مجبور ہوگئے۔

عوامی حلقوں کے مطابق پینے کے پانی کی قلت سمیت برف فیکٹریاں بند ہونے کی وجہ  گرمی میں برف کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہے جبکہ دوسرے شہروں سے فراہم کی جانیوالے برف کی فی چکی 1ہزار روپے کی حساب سے فروخت کی جارہی ہے جو غریبوں کی دسترس سے باہر ہے۔

بجلی بندش کی وجہ سے عورتوں، بچوں اور دیگر افراد  گرمی کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور معمولات زندگی سرانجام دینے میں مشکلات پیش آرہی ہے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی نگران حکومت اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے بجلی کی فراہمی کو یقین بنائے۔

واضح رہے پنجگور سمیت مکران دوسرے متعدد علاقوں میں ایران سے فراہم کی جانیوالی بجلی گذشتہ ایک مہینے سے بندش کا شکار ہے۔

ترجمان کیسکو کے مطابق ایران سے آنے والی 132 کے وی جیکی کور مند ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی پیدا ہونے سے بلوچستان کے ضلع گوادر، پنجگور اور تربت کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

جبکہ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی بند ش کی وجہ فنی خرابی نہیں بلکہ رقوم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔