گوادر: پیشکان مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جانبحق، 2 زخمی

299

 

گوادر کے علاقے پیشکان میں فائرنگ سے ایک شخص جانبحق، دو زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گوادر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق اور دو زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے پیشکان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی درزیوں کے دکانوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور دو زخمی ہوئے ہیں.

لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو گوادر منتقل کیا جارہا ہے.