کیچ: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

96

بلوچستان کے علاقے کیچ سے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں لاپتہ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے کولواہ آشال میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت اعظم ولد داد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔