کیچ : فورسز کا پیدراک میں آپریشن و گرلز اسکول پر قبضہ

213
File Photo

کیچ کے علاقے پیدراک میں فورسز کا آپریشن ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کیچ کے علاقے پیدارک میں فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لینے کے دوران مختلف مقامات پر خواتین و بچوں کو یرغمال بنالیا ۔

زرائع کے مطابق علاقے کو محاصرے میں لینے اور آپریشن کے بعد فورسز نے سری کلگ میں گرلز اسکول پر قبضہ کرکے اسے اپنے کیمپ میں تبدیل کردیا ۔

تاہم فورسز کے آپریشن سے اب تک کسی بھی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔