ٹیکسیلا سے فارغ التحصیل ہونہار بلوچ انجینئر کوئٹہ سے اغوا

217

مستونگ سے تعلق رکھنے والے فیصل شیخ کو پاکستانی اداروں کے اہلکاروں نے اغوا کر لیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کوئٹہ کے نامہ نگار کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ ایند ٹیکنالوجی ٹکسیلا سے فارغ التحصیل بلوچ انجینئر کو پاکستانی اداروں کے اہلکاروں نے بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے ہاسٹل سے 3 جون کو اغوا کر لیا۔

انجینئر فیصل شیخ جو گورنمنٹ پولیٹیکنک کالج کوئٹہ میں بطورِ لیکچرار فرائض انجام دے رہے تھے مستونگ سے تعلق رکھتے ہیں۔

ٹی بی پی کو ملنے والی معلومات کے مطابق فیصل شیخ ایک انتہائی قابل اور ہونہار انجینئر تھے جنہوں نے ٹیکسیلا میں تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منوایا تھا۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ فیصل شیخ کو پاکستانی اہلکاروں نے کیوں اغوا کیا تاہم کریٹیو انجینئر ایسوسیشن پاکستان کے مطابق فیصل شیخ گرفتاری کی بعد سے لاپتہ ہیں اور کسی سے رابطے میں نہیں ہیں۔

کریٹیو انجینئر ایسوسیشن پاکستان نے فیصل شیخ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔