مستونگ: ایف سی چوکی پر بم حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 2 زخمی

327

مستونگ میں ایف سی چوکی پر بم حملہ کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار ہلاک، دو زخمی۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں ایف سی چوکی پر بم حملے کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت صوببیدار منیر جان، سپاہی احمد جان، سپاہی پرویز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اور زخمی اہلکاروں میں سپاہی ناصر اور سپاہی ارشاد شامل ہیں۔

ڈی سی مستونگ کے مطابق سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے حملہ آوار مارے گئے ہیں۔