شارجہ سے بلوچستان جانے والی پاکستان ائیر لائن کی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ

179

شارجہ سے تربت جانے والی پاکستان ائیرلائن کی خرابی کے باعث مسقط میں ہنگامی لینڈنگ

دی بلوچستان ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شارجہ سے تربت جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن 0194 کی خرابی کے باعث مسقط ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اس پرواز نے پاکستانی وقت کے مطابق 12 بجے شارجہ سے بلوچستان کے شہر تربت کے لئے اڑان بھری جس میں ایک گھنٹے بعد خرابی پیدا ہونے کے سبب مسقط ائیر پورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈنگ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسقط ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا عملہ موجود نہیں تھا جس کے سبب مسافروں کو مشکلات سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے 60 مسافر پانچ گھنٹوں سے مسقط ہوائی اڈے پر بے یار و مدد گار پریشان کن صورتحال کا شکار ہے، مسافروں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔