سیندک و ریکوڈک کے قریب نوکنڈی کے لوگ پانی کی بوند کےلئے ترس رہے ہیں

291

بلوچستان کے علاقے ضلع چاغی کے تحصیل نوکنڈی میں پانی کی قلت،

پانی کی قلت پر اہل علاقہ نے احتجاج کی دھمکی دے دی ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ضلع چاغی کے تحصیل نوکنڈی میں میں گذ شتہ ایک ماہ سے پانی کی شدید قلت ہے۔

اہل علاقہ کے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای چاغی کے نااہل افیسراں کی لاپروائی اور سستی سے گھٹ واٹر سپلائی اور بوٹگ واٹر سپلائی سے اس رمضان کے ماہ  میں پانی ناپید کرکے ٹینکر مافیا کے زریعے فروخت کرکے کاروبار بنا دیا گیا ہے۔اسکے ذمہ دار پی ایچ ای افیسراں ہیں کیونکہ یہاں نوکنڈی میں پی ایچ ای افیسراں نے اپنے اختیارات ایک پرایئویٹ شخص کو دیئے ہیں اور وہ پرایئویٹ شخص پی ایچ ای کے ملازمین پر حکمرانی کررہاہے اور اپنی مرضی سے لوٹ مار کررہاہے بوٹگ سے صرف سولر سسٹم کے زریعے بہت کم پانی آرہاہے اور جرنیٹرز اسٹارٹ نہیں کررہے ہیں۔

اہل علاقہ نے الزام لگایا کہ فیول کی چوری کی وجہ سے بوٹگ سے پانی بہت کم آرہا ہے اور پی ایچ ای کا ماہوار فیول کا کوٹہ 20 ڈرم سے زیادہ ہیں اور ان کی کرپشن کی وجہ سے پانی کی سپلائی بالکل بند ہے اور گھٹ واٹر سپلائی اسکیم سے پی ایچ ای پہلے قطرہ قطرہ پانی دے رہا تھا جس سے عوام کا کچھ گزارہ ہو رہا تھا لیکن اب وہ بھی کرپشن کی وجہ سے بند کی گئی ہے اور عوام پی ایچ ای کے کرپٹ افیسراں کی وجہ سے سخت گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔

ایلیان نوکنڈی نے حکام بالا سے پانی کی سپلائی کو تین دن کے اندر حل کرنے کی اپیل کی ، اور ساتھ ہی دھمکی دی کہ اگر ان تین دنوں میں پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو بطور احتجاج آرسی ڈی شاہراہ کو بلاک کردیں گے