کیچ: فورسز کی جانب سے آپریشن جاری، متعدد افراد لاپتہ

150
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ میں فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے، دوران آپریشن متعدد افراد گرفتاری بعد لاپتہ کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے فورسز کی جانب سے آپریشن جارہی ہے-

تمپ کے علاقے آسیا آباد سے دوران آپریشن گرفتاری ہونے والے ایک شخص کی شناخت عمران ولد ستار کے نام سے ہوئی ہے۔عمران کو بعدازا فورسز نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-

علاقائی ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جن میں کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔