ثنااللہ زہری پر کرپشن کا الزام، تحقیقات شروع

254

بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری پر آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعت کے مطابق بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ سردار ثنااللہ زہری پر آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے پر نیب نے تحقیقات شروع کر دی ہے-

واضح رہے نیب کی تحقیقاتی ٹیم ثنااللہ زہری کے ساتھ ساتھ کراچی کے مئیر وسیم اختر اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی بھی تحقیقات کرےگی-