بی ایل ایف نے بالگتر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

141

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ تین مئی کو سرمچاروں نے ضلع پنجگور میں​  چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر بالگتر کے علاقے کاشت کور میں پاکستانی فوج کی نئی فوجی کیمپ پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں پاکستانی فوج کو بھاری مالی و جانی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔