بلوچستان : زامران سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ جامع مسجد کا خطیب بازیاب

330

زامران سے لاپتہ ہونے والا جامع مسجد کا خطیب بازیاب ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق فورسز کے ہاتھوں  4 اپریل 2018 کواغواء ہونے والا نوانو زامران سے تعلق رکھنے والے اسکول ٹیچر اور جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالرزاق داد محمد آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فورسز کے ہاتھوں درجنوں اسکول ٹیچر فورسز کے ہاتھوں اغواء ہوئیں اور بہت سوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں اور کئی ایک کو ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا ۔

اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں بلوچ علماء کرام کو بھی فورسز اور ان کے  حمایت یافتہ گروہوں  نے قتل کردیا جن میں مولانا قمبرانی، حافظ عبدالباسط  اور دوسرے شامل ہیں