افغانستان : ہلمند میں آرمی کیمپ پر خودکش حملہ ، 12 جانبحق 17 زخمی

232

افغانستان کے جنوبی صوبے میں آرمی کے ایک اہم کیمپ پر خودکش حملے میں درجنوں اہلکار جانبحق و زخمی ہوئیں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شورش زدہ جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع نادعلی میں آرمی کے ایک کیمپ پر بارود سے بھرا ایک مزدہ ٹرک سے خودکش حملہ کیا گیا ۔

یہ حملہ ضلع نادعلی کے شیرین جان چوک کے قریب آرمی کیمپ پر حملہ ہوا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں 12 سے زائد اہلکار جانبحق جبکہ 17 زخمی ہوئیں ہیں ۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں حملےکی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آرمی بیس پر حملے میں 110 سے زائد اہلکار مارے ہیں جن میں آرمی ، پولیس اور علاقائی فورس سنگریاں کے اہلکار شامل ہیں ۔