کوئٹہ: فائرنگ سے دو افراد جانبحق، ایک زخمی

145

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک زخمی –

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اختر آباد کے مقام پر پیش آیا ہے- جاں بحق ہونے والوں کی شناخت  محمد علی اور محمد زمان کے ناموں سے ہوئی ہیں اور زخمی کا نام سفر علی بتایا جاتاہے-

علاقائی ذرائع کے مطابق جانبحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ہزارہ برادری سے بتایا جارہا ہے-

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے-