مشکے: ڈیٹھ اسکواڈ کی تحویل میں ایک اور حاملہ خاتون قریب المرگ

229

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مشکے میں ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کی تحویل میں ایک اور حاملہ خاتون قریب المرگ ہے.

تفصیلات کے مطابق علی حیدر محمد حسنی کی سربراہی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ کے عقوبت خانے سے رہائی پانے والے ایک بزرگ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیتھ اسکواڈ کی تحویل میں متعدد خواتین و بچوں میں سے ایک اور حاملہ خاتون قریب المرگ ہے.

انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار خواتین و بچوں کو بدتررین تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، جبکہ قریب المرگ خاتون عبدالنبی نامی شخص کی بیوی ہے.

واضح رہے کہ مشکے سے ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں گرفتار متعدد خواتین و بچوں میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تیس افراد بھی شامل ہیں.

جبکہ گذشتہ دنوں ایک خاتون نازول بلوچ زوجہ اقبال بلوچ جو چھ ماہ کی حاملہ تھیں، ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کی تشدد سے ہلاک ہوگئی تھی.