سندھ : بنیادی مسائل کو اجاگر کرنے کےلئے لانگ مارچ شروع

248

سندھ میں بنیادی مسائل کےلئے چار سو کلومیٹر طویل پیدل لانگ شروع ۔

دی بلوچستان ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق سندھ کی  آزادی پسند تنظیم جسقم آریسر کی جانب سے سندھ کے 6 بنيادی مسائل پر بٹ شاه سے کراچی تک 400 کلوميٹر طويل پيادہ سندھ مارچ گذشتہ روز جسقم چيئرمين ڈاکٹر مير عالم مری اور ديگر قائدين کی سربراہی ميں شاہ عبداللطيف بٹائی کی مزار سے شروع ہوا۔

پیدل لانگ مارچ کی مزارِ لطيف اور راستے ميں جگہ جگہ پہ سینکڑوں لوگوں نے والہانہ استقبال کیا اور پرجوش نعروں کےساتھ شرکاء لانگ مارچ پہ پھول نچاور کیا  ۔

واضح رہے سندھ مارچ مختلف  شہروں اور قصبات سے گذرکر 4 مارچ  تک کراچی پریس کلب پہنچ جائے گی۔