مستونگ: مسافر کوچ کو حادثہ، چار افراد جاں بحق، متعدد زخمی

168

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ویب ڈیسک کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پشکرم کے قریب مسافر کوچ ٹرالر اور پک اپ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق 15  سے زائد زخمی۔

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنیوالے ٹرالر اور پک اپ گاڈی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 مسافر موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 15 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو مستونگ اور کوئٹہ کے ہسپتالوں کے لیئے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ مستونگ کے دونوں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔