بلوچستان میں فوجی جارحیت کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، بی آر پی

244
Swiss based BRP Chief, Brahmdagh Bugti.

بلوچ ریپبلکن پارٹی لندن زون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی آر پی لندن میں برطانوی وزیر عظم کے دفتر کے باہر دس فروری کو دوپہر 12بارہ بجے ایک احتجاجی مظاہرہ کریگی جس کا مقصد بلوچستان کے طول و عرض میں پاکستانی افواج کی بڑھتی ہوئی جارحیت کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

بی آر پی برطانیہ زون کے صدر منصور بلوچ نے لندن میں مقیم تمام بلوچوں اور انسانی کےلیے درد رکھنے والے تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مظاہرے میں شرکت کریں تاکہ پاکستانی فوج کے ہاتھوں بلوچ نسل کشی کے حوالے سے دنیا کے لوگوں میں آگاہی دے سکے۔