کیچ: کولواہ میں فورسز کا آپریشن ، جانی نقصان کی اطلاع

293

کیچ کے علاقے کولواہ میں فورسز کا آپریشن ۔

دوران آپریشن فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔

فائرنگ کے تبادلے میں دونوں اطراف جانی نقصان کی اطلاعات ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق کیچ کے علاقے کولواہ میں آج صبح فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد گھروں کو آگ لگا دی ۔

آپریشن میں فورسز کو فضائی کمک بھی حاصل تھی ۔

نمائندے کے مطابق کولواہ کے علاقے پارگ، شاپکول اور تنزلہ کو فورسز کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی شروع کی ، اور متعدد گھروں کو آگ لگا دی ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق مختلف جگہوں پہ دوران آپریشن فورسز اور مسلح افراد کے درمیان چھوٹے بڑے ہتھیاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔

فائرنگ کے تبادلے میں دونوں جانب جانی نقصانات کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔