نوشکی: مسلح افراد کی فائرنگ سے فاروق ساسولی جابحق

903

نوشکی میں فائرنگ سے ایک شخص جابحق ۔

دی بلوچستان پوسٹ نوشکی کے نمائندے کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا ۔

قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت غلام فاروق ساسولی ولد خلیل ساسولی کے نام سے ہوئی ۔

علاقائی زرائع کے مطابق فاروق ساسولی ایک کاروباری نوجوان تھے جو اکثر افغانستان اپنے کاروبار کے سلسلے میں جاتا تھا اور اسے قتل بھی نوشکی اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں کیا گیا ۔

تاہم ابھی قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔