ہرنائی : ریلوے لین پر کام کرنے والے افراد پر فائرنگ : 3 ہلاک 1 زخمی

193

ہرنائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے نواحی علاقے ناسک میں نامعلوم مسلح افراد نے سبی ہرنائی ریلوے لین پر کام کرنے والے افراد پر فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کریا جبکہ ایک زخمی بھی ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد وہاں کام کرنے والے افراد کے کیمپ کو آگ لگا دی۔