کوئٹہ: میر ودود رئیسانی کے گھر پر فورسز کا چھاپہ دوبھتیجے گرفتار

1236

کوئٹہ میں فورسز کا چھاپہ ، میر عبدالودودکے دو بھتیجے گرفتار ، شدید تشددکے بعد رہا کردیا ۔

کوئٹہ سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے مطابق گذشتہ رات فورسز نے بروری روڈ پہ واقع میر عبدالودود رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مار کر وہاں موجود خواتین و بچوں کو ہراساں کرنے کے بعد گھر کی تلاشی لی ۔

دوران تلاشی گھر میں موجود بہت سے گھریلو اشیاء کو توڑدیا ۔
جبکہ فورسز نے میر ودود کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کرلیا ، جن پر شدید تشدد کرنے بعد انھیں کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس جبل النورکے قریب چھوڑ دیا ۔

دوسری جانب میر عبدالودو د کی اہلیہ نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے گھر کا محاصرہ کرکے چادر و چار دیواری کی پامالی کرتے ہوئے خواتین و بچوں کوہراساں کیا ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئے روز فورسز کی جانب سے گھروں پہ چھاپے و خواتین وبچوں کو حراست میں لینے کا مہذب دنیا نوٹس لیں ۔