میرے اہلیہ و بچوں کی اغواء میں آئی ایس آئی و علی حیدر محمدحسنی ملوث ہے :ڈاکٹر اللہ نظر

2497

بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نظر نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک ٹویٹ میں کہا کہ دو دن قبل کوئٹہ سے اس کے اہلیہ اور بچوں اور دیگر خواتین کی اغواء میں آئی ایس آئی اور اس کے کارندے علی حیدر محمد حسنی اور مہر اللہ محمد حسنی ملوث ہیں .

واضح رہے کہ دو دن قبل کوئٹہ کے علاقے بشیر چوک کلی قمبرانی سے پاکستان آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے استاد اسلم بلوچ کے ہمشیرہ کی گهر سے ڈاکٹر اللہ نظر کے اہلیہ اور بچوں سمیت استاد اسلم بلوچ کے ہمشیرہ کو اس کے چار بچوں اور دیگر کزن کے ہمراہ اغواء کیا تھا