سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹینکر مالکان نے گاڈیاں گوادر سے کراچی و لاہور منتقل کردیں

427

ذرائع کے مطابق گوادر میں حکومتی دعوٶں کے برعکس سیکیورٹی کا مسلہ ہر روز شدت کے ساتھ سامنے آرہا ہے۔
سیکیورٹی کی بدترین صورتحال سے تنگ آکر بالاخر ہزاروں ٹرالر اور ٹینکرز کو مالکان نے گوادر سے کراچی اور لاہور منتقل کردیا۔

اس سے قبل حکومتی یقین دہانیوں پر دوسرے علاقوں خاص طور پر پنجاب سےتعلق رکھنے والے کئی لوگوں نے  گوادر پورٹ سمیت سی پیک کے ترقیاتی اسکیموں اور میرانی ڈیم تربت سے پانی سپلائی کرنے کے لیئے ہزاروں گاڈیاں یہاں منتقل کی تھیں مگر گزشتہ دنوں ٹینکروں اور ٹرالرز پر پے درپے حملوں نے حکومتی دعوئوں کے برعکس امن و امان کی قلعی کھول کر رکھ دی جس کے سبب گاڈی مالکان نے تحفظات ظاہر کیں لیکن حکومت نے شہر میں ہڑتال اور احتجاج کراکے ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جو بار آور ثابت ہونے کے بجائے مذید منفی اثرات کا حامل بنا۔

بالاخر حالات کی روز بروز سنگینی کو مد نظر رکھ کر حکومت کے دعوئوں پہ تکیہ کرکے مذید نقصان اٹھانے کے بجائے گاڈی مالکان کو گوادر سے گاڈیاں نکال کر اپنے علاقوں میں منتقل ہونا پڑا۔