یونیورسٹی آف تربت کا اعلامیہ

128

کوئٹہ کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف تربت کے ایک اعلامیہ کے مطابق بی اے،بی ایس سی کے امتحانات سیشن2016-18 تھرڈایئر اور سیشن 2015-17 تھرڈایئراینڈفور​تھ ایئر کے امیدواروں کے پریکٹیکل 5 اکتوبر 2017 سے شروع ہوں گے.

ایسے تمام امیدواروں کو جنہوں نے اپنے پریکٹیکل سلپ حاصل نہیں کئے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر،گورنمنٹ گرلز انٹر کالج گوادر،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پنجگور کے پرنسپل کے دفاتر سے اپنے سلپ حاصل کر سکتے ہیں.