File Photo

  کوہلو کے علاقے نساو میں باردوی سرنگ پٹھنے کے نتیجے میں تین افراد جانبحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

‫تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے نساو میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے، جس کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

لیویز زرائع کے مطابق جانبحق ہونے والوں میں دو خواتین اورایک بچہ شامل ہے۔

اسکے علاوہ مچھ کے قریب پیر پنجہ کے مقام پر کار کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے کھڑی ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔