ڈاکٹرز کی عزت نفس کا تحفظ اولین ترجیح ہے ::بلوچ ڈاکٹرز فورم

220

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے وفد کی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ سے ملاقات. ملاقات میں شعبے صحت میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی. بلوچ ڈاکٹرز فورم کے وفد نے صوبائی وزیر صحت کو موجودہ ڈاکٹروں کے بلاجواز شوکاز, اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کے غیر ضروری تبادلے, ٹراما سنٹر کی فعالیت, بولان میڈیکل کالج کی زمین کا غیرقانونی قبضہ اور ڈاکٹرز کے لیے ھاوسنگ اسکیم, PGMI کی شیخ زاہد ہسپتال میں منتقلی, شیخ زاہد ہسپتال میں سیکاٹری سنٹر کا قیام, نئے میڈیکل کالجز میں
کلاسز ۔ IPH میں ڈینٹل سرجنز کا داخلہ ,ڈسٹرکٹ ھیلتھ کمیٹی کی ازسر نو تشکیل اور ACR ڈی سی کے بجاے ڈیویژ نل ڈایریکٹر کو اختیار دینا اور دیگر امور زیر بحث رہے.
فورم کے رہنماؤں نے کہا یہ سب مسئلے حل طلب ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر صحت اس حوالے سے اپنی کوششیں تیز کریں گے اور بلوچ ڈاکٹرز فورم محکمہ میں بہتری کیلئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کرے گی.