بلوچستان میں آج ہونے والے مختلف نوعیت کے واقعات کے نتیجے میں کُل 18 افراد زخمی ہوئے ہیں ، جبکہ3  افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھڈکوچہ کے قریب کار حادثے میں ایک شخص جانبحق اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ دکی کے علاقے ہوسڑی میں کار اور پک اپ گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جانبحق ہوا ہے اورخواتین سمیت بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنھیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ ڈیرہ مراد جمالی میں قبائلی جھڑپ میں دو افراد اور ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔

خضدار کے علاقے وڈھ میں ایک شخص نے خود کشی کرکے اپنی جان لے لی ہے، جسکا نام تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔